نومبر 25, 2024

صیہونی حکومت کو دمشق حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای

سیاسیات- آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی دہشت گرد حملے کے ردعمل میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو اس حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کے بعد اسرائیل کو سخت سزا دیں گے جس سے صہیونی حکومت کو پچھتانا پڑے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے صہیونی حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی اور کہا صہیونی شرپسند حکومت کو ہمارے بہادر جوان آہنی ہاتھوں سے جواب دے کر سبق سکھائیں گے۔

یاد رہے کہ پیر کی شام کو غاصب صہیونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر دہشت گرد حملہ کرکے عمارت کا ایک حصہ تباہ کردیا تھا۔

حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی دفاعی مشیر سمیت چھے اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 4 =