سیاسیات- اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر میزائل حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔
شامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر فضائی حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں قونصل خانے کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل رضا زاہدی سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔