جنوری 12, 2025

شمالی غزہ اور خان یونس پر قبضے کے بعد رفح میں زمینی آپریشن کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو

سیاسیات- عالمی برادری کی جانب سے بار بار خبردار کیے جانے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود اسرائیل کی معصوم فلسطینیوں پر بمباری اور کارروائی جاری ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ شمالی غزہ اور خان یونس پر قبضہ کرنے کے بعد رفح میں زمینی آپریشن کے لیے تیار ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں قید فوجیوں کے اہل خانہ سے کہا کہ ان کی رہائی کے لیے فوجی کاروائی ضروری ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فوج رفح میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔

نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم نے شمالی غزہ اور خان یونس پر قبضہ کرنے کے بعد رفح میں زمینی آپریشن کے لیے تیار ہیں۔‘

دوسری جانب دوسری جانب عالمی عدالت انصاف نے ایک بار پھر اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے غزہ میں امدادی سامان میں رکاوٹ نہ بننے کا حکم دے دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + 17 =