نومبر 24, 2024

ہم بے اختیار ہیں، جن کے پاس اختیار ہے وہ غزہ کی جنگ روکیں: انتونیوگوتریس

سیاسیات- اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس اختیار ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ کی جنگ روکی جائے۔

مصر میں رفح کراسنگ کے دورے پر اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کے لیے رفح آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ اب انسانی امداد کی ضرورت ہے، امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے، اسرائیل کو انسانی امداد کی رسائی پورے غزہ میں بلا روک ٹوک دینی چاہیے۔

انتونیوگوتریس نے کہا کہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، رفح میں زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنےگا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب وقت ہےکہ انسانی بنیاد پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ہو، اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اتنی اذیتوں میں نہیں دیکھا جاسکتا، ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس اختیار ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ کی جنگ روکی جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × two =