جنوری 15, 2025

خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت بحال

سیاسیات- خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت آج سے بحال کردی گئی ہے۔

کے پی کے میں مالی بحران کی وجہ سے ایم ٹی آئیز اسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج 19 اکتوبر 2023ء سے بند تھا، تاہم اب صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔

محکمہ صحت نے ’صحت سہولت پروگرام‘ کے پینل پر موجود اسپتالوں کی باضابطہ فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق مریضوں کو صوبے کے 118 اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔

بحالی کے بعد اسپتالوں میں صحت کارڈ کے حوالے سے تمام کاؤنٹرز کھول دیے گئے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس حوالے سے انشورنس کمپنی کو 5 ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبے میں اب تک صحت کارڈ پر 30 لاکھ سے زائد افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

ایم ٹی آئیز اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اہم فیصلوں پر پابندی

دریں اثنا خیبرپختونخوا کے تمام ایم ٹی آئیز اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اہم فیصلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ صحت نے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق ایم ٹی آئی اسپتالوں و ملحقہ اداروں میں ہر قسم کی نئی بھرتیوں، تعیناتیوں، ترقی و خریداری اور ملازمت سے برخاستگی و نئے ٹینڈرز جاری کرنے پر پابندی ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + thirteen =