دسمبر 22, 2024

نئے آرمی چیف ہماری امیدوں کا محور ہیں۔ عمران خان

سیاسیات- لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک اںصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کو مہنگائی کی نہیں، میری گھڑی کی پڑی ہے، میری ذاتی گھڑی ہے بیچوں یا جو مرضی کروں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا تو کوئی بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہو گی، ملک پر مسلط 2 خاندانوں نے معیشت تباہ کر دی۔ عمران خان نے کہا کہ ہم پر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، پاکستان دیوالیہ ہو گیا تو جن لوگوں کا پیسہ باہر پڑا ہوا تھا، انہیں فرق نہیں پڑے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے، ہمیں اس بحران سے الیکشن ہی نکال سکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سلیمان شہباز بھی اب ڈرائی کلین ہوگا، سب کو معلوم ہے کہ جنرل باجوہ نے انھیں این آر او ٹو دیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اسٹیبشلمنٹ سمیت ہر طبقے سے پوچھتا ہوں کیا آپ کو فکر نہیں پاکستان کدھر جا رہا ہے؟ یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے، اب تو کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ سلیکٹڈ کون ہے؟ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ مقدمات ڈھونڈ رہے ہیں کہ مجھے نا اہل کروایا جائے، اداروں کو ملک کا سوچنا چاہیے، اسی مہینے اسمبلی سے نکل جائیں گے، دسمبر میں ان شاءاللّٰہ ہماری تیاری ہو جائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ ابھی تک کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی، نیا آرمی چیف آیا ہے ان کو وقت دینا چاہیے ہم نے ان کی بڑی اچھی چیزیں سنی ہیں، جنرل عاصم کی بڑی تعریفیں سنی ہیں، وہ حافظ قرآن ہیں، امید کرتا ہوں جنرل عاصم امر بالمعروف پر چلیں گے ہم ان سے امید لگا کر بیٹھے ہیں۔

 

 

 

 

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 4 =