نومبر 27, 2024

جے یو آئی کی الیکشن میں پرفارمنس کا سب کو پہلے سے پتا تھا۔ رانا ثنا اللہ

سیاسیات- پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں کوئی بھی اکثریت حاصل نہ کر سکا تو ملک نئے بحران کا شکار ہو جائے گا، اس بات کا احساس ن لیگ کو تو ہے لیکن باقی سب کو بھی ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دوسرے لوگ اپنے ذاتی مفاد اور ذاتی سیاست کو آگے رکھیں گے تو نتیجے کے قصور وار ہم نہیں ہوں گے۔

سینیئر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 16 ماہ کی حکومت ہمارے گلے پڑی تو اس میں آصف زرداری کے ساتھ ساتھ مولانا فضل الرحمان کا بھی حصہ تھا، جس دن شہباز شریف اسمبلی ختم کرنے جا رہے تھے اس دن زرداری کے ساتھ ساتھ مولانا نے بھی انہیں روکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے صاف کہا ہے کہ اگر وہ اکثریت ثابت کر دیں تو شوق سے حکومت بنا لیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جے یو آئی کی الیکشن میں پرفارمنس کا سب کو پہلے سے پتا تھا، ہمارا نتیجہ 10-15 فی صد آگے پیچھے ہوا ہے، میں ہار گیا ہوں، نتیجہ تسلیم کرتا ہوں، اپنے حلقے کے نتائج سے مطمئن ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی اس بات سے متفق نہیں کہ فیصلے اب ایوان میں نہیں بلکہ میدان میں ہوں گے، مولانا کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے تووہ الیکشن ٹریبونل میں چلے جائیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − sixteen =