سیاسیات- اسرائیل حزب اللّٰہ کے خلاف کاروائی کے لئے 2 ہفتوں میں لبنان پر حملہ کر سکتا ہے۔
لبنانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک عرب ملک نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے لبنان کو اسرائیلی حملے سے خبردار کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران لبنان کی شمالی سرحد پر ہزاروں فوجی تعینات کر دیے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے سینکڑوں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر فوجی ساز و سامان بھی سرحد پر پہنچا دیا گیا ہے
لبنانی وزیرِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملہ ناقابلِ قبول ہو گا۔