سیاسیات- آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانےکے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔
چینی نائب وزیرخارجہ نے سی پیک منصوبوں کے لیے سکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانےکے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔
چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہر طرح کےحالات میں اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔