دسمبر 21, 2024

اسٹیبلشمنٹ نے امریکہ کے دباؤ پر ان کی حکومت گرائی۔ عمران خان کا برطانوی جریدے میں مضمون

سیاسیات- راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے برطانوی جریدے دی اکنامسٹ میں مضمون لکھا ہے اور ایک بار پھر کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہی امریکہ کے دباؤ پر ان کی حکومت گرائی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کی بات، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کو سرے سے فیلڈ ہی دینے کو تیار نہیں۔

عمران خان نے الیکشن کے انعقاد پر بھی شکوک و شہبات کا اظہار کیا اور لکھاکہ 8 فروری کو الیکشن کا اعلان ہوچکا لیکن گزشتہ سال مارچ میں سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات نہیں کرائے گئے۔

انہوں نے 90 دن میں انتخابات نہ کرانے پر نگران حکومتوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

امریکی اور پاکستانی حکام متعدد بار بانی پی ٹی آئی کے ان الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر برطانوی جریدے کے مضمون میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے امریکہ پر لگائے گئے الزامات  کو مسترد کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کروائے، پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، کسی ایک امیدوار یا پارٹی پر دوسرے کو اہمیت نہیں دیتے، ہم چاہتے ہیں انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 19 =