دسمبر 30, 2024

برطانیہ کا 2024 میں خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لیے مفت ویزا انٹری سروس کا اعلان

سیاسیات-برطانیہ نے سالِ نو 2024 میں خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لیے مفت ویزا انٹری سروس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی فیس صرف 10 پاؤنڈ ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق نئی ویزہ پالیسی کے تحت خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور عمان کے ساتھ ساتھ اردن کے شہریوں کو برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

برطانیہ کی اس نئی ویزا پالیسی کے تحت اس سہولت کی فیس صرف 10 پاؤنڈ رکھی گئی ہے یعنی 10 پاؤنڈ کی ادائیگی کے بعد درج بالا مسلم ممالک کے شہری برطانیہ میں داخل ہوسکیں گے اور یہ ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیے کار آمد ہوگا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور اردن کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت کا اطلاق 22 فروری 2024 سے ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + 5 =