سیاسیات-شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان کی جانب سے اسلحہ ساز اداروں اور جوہری ہتھیاروں کے شعبے کو پیداوار بڑھانے اور جنگی تیاریاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کا کہنا ہے کہ جنگی تیاریاں بڑھانے کا مقصد امریکہ کے کسی بھی حارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دینا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا ایسے تمام ملکوں سے رابطے اور تعلقات بڑھائے گا جو موجودہ سامراجی قوت کے ساتھ نہیں ہیں اور خود مختار ہیں۔
شمالی کوریا اور روس کے درمیان گزشتہ دنوں رابطوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔