اکتوبر 21, 2024

آرمی چیف کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات

سیاسیات-آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمانڈر سینٹکام جنرل مائیکل ایرک سے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر ملاقات کی.

آرمی چیف کی دورہ ٔ امریکہ کے دوران امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امریکی سینٹرل کمانڈ  (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے فلوریڈا میں سینٹ کام کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ جنرل سید عاصم منیر اور کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے مشترکہ تربیت کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سینٹکام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی امور کو بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا گیا۔آرمی چیف نے دورے کے دوران سینٹکام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 + 6 =