نومبر 25, 2024

غزہ جنگ میں توسیع کے نتائج امریکہ اور اسرائیل کو بھگتنے ہوں گے، ایران

سیاسیات- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت تقریباً 18 ہزار شہریوں کے وحشیانہ قتل میں ملوث ہے، امریکہ اور اسرائیل کو خطے میں جنگ کے دائرہ کار میں توسیع کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے قیام کے مقصد سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے امریکہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ فلسطینی شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے قتل اور غزہ میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی میں شریک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے موجودہ حکام نے گزشتہ ہفتے غزہ کے بچوں کے قتل عام کے لیے اسرائیلی فوج کو ہتھیاروں اور فوجی امداد کی 200ویں کھیپ پہنچائی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی حکومت تقریباً 18000 شہریوں کے بے رحمانہ قتل میں شریک ہے، جن میں سے 8000  بچے ہیں۔

کنعانی نے کہا کہ امریکی حکام کی انسانیت دشمن اور نسل پرستانہ پالیسیوں کی میراث اس ملک کی آنے والی نسلوں کے لیے سوائے شرمندگی  کے کچھ نہیں ہو گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + three =