جنوری 15, 2025

عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کر دی ہے۔ خواجہ آصف

سیاسیات-پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، یہ پی ٹی آئی لیڈرز اور کارکنوں کے لیے  ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

لیگی رہنما نے اپنے ایکس  ( ٹوئٹر ) اکاؤنٹ پر پی ٹی آئی کے نومنتخب چیئرمین  بیرسٹر گوہرعلی خان کا انتخابی پوسٹر شیئر کیا ہے جب وہ پیپلزپارٹی  کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار تھے،  اور لکھا ہے کہ تحریک انصاف کے نئے چئیرمین کے2008-2022تک 14 سال آصف زرداری قائد رہے، وہ 2022 میں PTIمیں آۓ۔

خواجہ  آصف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے اندر عمران خان کو زرداری صاحب کا تراشا ہیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اس کے حوالے کر دی، اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کر دیا۔

لیگی رہنما نے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اپنی غیر حاضری میں وہ اپنے پرانے ساتھیوں پہ اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ جس شخص نے ساری عمر لوگوں کو دھوکے دیے ہوں اس کے لیے  دوسروں پہ اعتبار مشکل ہو تا ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے لیڈروں اور ورکروں  سے کہا ہے کہ یہ ان کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight − 4 =