دسمبر 28, 2024

اسرائیل ایک جارح اور قابض ملک ہے۔ کاکڑ

سیاسیات-غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اسپتال، اسکول اور اقوام متحدہ کے دفاتر بھی محفوظ نہ رہے، غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام فوری طور پر روکا جائے اورفوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل پر غزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ناانصافی اور فلسطینی شہریوں کا قتل عام مزید تنازعات کو جنم دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق ریاست فلسطین کے قیام کا حامی ہے، ایک ایسی ریاست فلسطین جس کا دارالحکومت القدس ہو، اسرائیل ایک جارح اور قابض ملک ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کو عالمی عدالت انصاف لے جانا چاہیے ، غزہ کی صورتحال سے متعلق فوری مذاکرات شروع کرنے چاہیے، مسئلے کے سیاسی حل کیلئے لازم ہے فلسطین اور اسرائیل ڈائیلاگ کیلئے ماحول بنایا جائے، دو ریاستی حل کیلئے فلسطین اور اسرائیل میں ڈائیلاگ سے راستہ نکالا جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 12 =