نومبر 23, 2024

امریکی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے پرچم کی توہین، ایران کی فیفا سے شکایت

سیاسیات-ایران فٹبال فیڈریشن نے امریکہ کی جانب سے اپنے قومی پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سے شدید احتجاج کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران فٹبال فیڈریشن نے ورلڈکپ میں امریکا اور ایران کے میچ سے قبل فیفا سے امریکی فٹبال فیڈریشن کے خلاف شکایت کی ہے جس میں ایران فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہےکہ امریکی فٹبال فیڈریشن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ایران کے جھنڈے سے ’اللہ‘ کا نام ہٹایا ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ امریکی فیڈریشن کا یہ عمل انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہے۔

اس سلسلے میں ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سنجیدہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

امریکہ نے فوری پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایران کا اللہ والا پرچم لگایا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فٹبال ورلڈکپ کا میچ  29 نومبر  کو کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × three =