دسمبر 23, 2024

اقوام متحدہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ایکشن لے۔ سعودی عرب

سیاسیات-سعودی عرب نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ایکشن لے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے رکن ممالک سے رابطوں میں زور دیا کہ سیکورٹی کونسل اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اسرائیل کو غزہ میں آپریشن سے روکے۔

سعودی وزیرخارجہ نے برطانیہ ، برازیل ، مالٹا، بھارت، سویڈن اور ناروے سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات چیت میں کہا کہ اسرائیل کو عالمی قوانین پر عمل کرتے ہوئے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور علاقے میں خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ سے لاکھوں افراد کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کرنے کو روکا جانا چاہیے۔

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 + 14 =