سیاسیات- امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر لیزا کرٹس نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکہ پر الزام لگایا مگر اب وہ امریکہ سے تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔
ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے لیزا کرٹس نے کہا کہ عمران خان کے حکومت میں آنے یا نہ آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر اثر نہیں ہوگا۔
سابق امریکی صدر کی مشیر کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جمہوریت پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں کیونکہ یہ فطری طور پر حکومت کی غیر مستحکم شکل ہے۔