اکتوبر 18, 2024

میٹرک امتحانات کے نتائج میں ہزاروں طلبہ کو یکساں نمبرز دینے جیسی بے قاعدگیوں کا انکشاف

سیاسیات-اس سال بھی میٹرک امتحانات کے نتائج میں ہزاروں طلبہ کو یکساں نمبرز دینے جیسی بے قاعدگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایجنٹوں کے ہزاروں نمبرز  فارمولے کے تحت  رواں برس  بھی ہزاروں طلبہ کو یکساں نمبرز دیے گئے جب کہ اس بار پہلی بار زیادہ رقم دینے والے ایجنٹوں نےگولڈن نمبر999 اور 888متعارف کروائے ہیں۔

امتحانات کے نتائج میں بے قاعدگیوں سے متعلق دستاویزات جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 407 طلبہ کو 999 ، 885 طلبہ کو 888، 839 طلبہ کو 901 ،907 طلبہ کو 877،912 طلبہ کو 905، 912 طلبہ کو 904 اور 894 طلبہ  کو 880 نمبرز دیے گئے ہیں۔

بے قاعدگیوں کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے  میٹرک بورڈ انتظامیہ کے نتائج تبدیل کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات عمران بٹ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ہم معاملے کی گہرائی تک جائیں گے اور کوئی ملوث ہوا تو کارروائی کرینگے، تحقیقات کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 1 =