نومبر 24, 2024

اسرائیلیوں کو امریکہ میں بغیر ویزا داخلے کی اجازت مل گئی

سیاسیات-جوبائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو امریکی ویزے ویور پروگرام (VWP) میں داخل کر رہی ہے جس میں 30 نومبر سے اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کا مذکورہ بالا فیصلہ اسرائیل کی وزارت خارجہ کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس مں کہا گیا تھا وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی مذہبی قوم پرست حکومت کے لیے ایسا فیصلہ ایک جیت ہوگی۔

امریکہ کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سکریٹری الیجینڈرو میئرکاس نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان سیکورٹی، اقتصادی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ مغربی کنارے اور امریکہ میں رہنے والے فلسطینی نژاد امریکی اب اسرائیل میں ویزہ کے بغیر داخل ہونے اور بین گوریون ہوائی اڈے کے اندر اور باہر پرواز کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جس سے ان امریکیوں کے لیے سفر کی راہ میں حائل رکاوٹیں کم ہوجاتی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + six =