نومبر 24, 2024

سکھ راہنما کا قتل، بھارت کے ملوث ہونے کی معلومات امریکہ نے کینیڈا کو دیں

سیاسیات- کینیڈا کے شہری اور سکھ راہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق امریکی خفیہ ایجنسی نے کینیڈا کو معلومات فراہم کیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں مقیم سکھ راہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں امریکہ کی خفیہ ایجنسی نے اہم کردار ادا کیا اور کینیڈا کو ایسی معلومات فراہم کیں جن سے ثابت ہوا کہ بھارت سکھ راہنما کے قتل میں ملوث ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  ہردیپ سنگھ نجر قتل کے بارے میں متعلقہ معلومات امریکہ نے مختلف انٹیلیجنس اسٹریمز کے پیکج کے حصے کےطور پر شیئر کیں۔  امریکہ بھارت اور کینیڈا تنازع میں باضابطہ طور پر کینیڈا کی حمایت اور تعاون کا اعلان کر چکا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  سکھ راہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتساب کو یقینی بنائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − 6 =