دسمبر 21, 2024

اسرائیل کے عرب ممالک سے تعلقات کا معاہدہ ناکام ہو جائے گا۔ رئیسی

سیاسیات- ایران کےصدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے عرب ممالک سے تعلقات کا معاہدہ ناکام ہوجائے گا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے یہ بات امریکی چینل کو انٹرویو کے دوران کہی۔ ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سرپرستی میں خلیجی ریاستوں بشمول سعودی عرب سے اسرائیل کے تعلقات قائم کرانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

دریں اثنا ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ نہیں کہا کہ اقوام متحدہ کے نیوکلیئر انسپکٹرز کی ایران میں تعیناتی نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے سفارتی اقدامات کے ذریعے 2020 میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + nineteen =