نومبر 24, 2024

کینیڈا میں سکھ خالصتان تحریک کے ایک اور راہنما قتل

سیاسیات-کینیڈا میں بھارت سے علیحدگی کی حامی سکھ خالصتان تحریک کے ایک اور رہنما کو قتل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سکھ  دول سنگھ کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ سکھ دول سنگھ ایک اور سکھ رہنما ارشدیپ سنگھ  کے قریبی ساتھی تھے۔ سکھ دول سنگھ 2017 میں بھارت سے کینیڈا منتقل ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکھ دول سنگھ بھارت کو مطلوب خالصہ رہنماؤں کی فہرست میں شامل تھا اور بھارتی پنجاب  پولیس کی ملی بھگت سے کینیڈا فرار ہو گیا تھا۔ سکھ رہنما ارشدیپ سنگھ (ارشا دالا) کا قریبی ساتھی تھا۔

کینیڈا میں خالصتان تحریک کےسرگرم رہنما  اور کینیڈا کے شہری ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم نے بیان میں کہا تھا کہ کینیڈا کے شہری اور سکھ رہنما پردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کی بدنام زمانہ ایجنسی ’را ‘ کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

کینیڈا نےاپنے ملک میں موجود ’را‘ کے سربراہ کو ملک بدر کردیا تھا جبکہ بھارت نے جوابی کرتے ہوئے سینئر کینیڈین سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × four =