فروری 5, 2025

امریکہ کا پنجاب کے عدالتی نظام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا فیصلہ

سیاسیات- امریکہ نے پنجاب کے عدالتی نظام میں اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ یو ایس ایڈ کے ذریعے پنجاب کے عدالتی نظام میں مداخلت کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج یو ایس ایڈ کے 9 رکنی وفد نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق سے لاہور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جوڈیشل، پراسیکیویشن اور کریمنل جسٹس سسٹم  کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ذرائع  کے مطابق ملاقات میں عدالتوں میں فیصلوں کے طریقہ کار، امریکی فنڈز و دیگر امور پر غور کیا گیا۔ ججز کو درپیش مشکلات اور ججز کی امریکہ میں ٹریننگ بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ججز کو ٹریننگ دینے کا مقصد انہیں امریکی ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے قائل کرنا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen + 9 =