نومبر 24, 2024

فیفا ورلڈکپ، دو بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹینا کو سعودی عرب کے ہاتھوں شکست

سیاسیات- فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اَپ سیٹ شکست دیدی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم امپائرز نے دونوں گولز کو فاؤل قرار دیا۔

سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹینا کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48 منٹ میں صالح الشہری گول بناکر میچ برابر کردیا تاہم 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

قبل ازیں گزشتہ روز امریکا اور ویلز کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − 14 =