دسمبر 22, 2024

پاکستانی شہریوں کو جعلی دستاویزات پر ملازمت کیلئے عراق بھیجنے والا ایجنٹ گرفتار

سیاسیات-ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو جعلی دستاویزات پر ملازمت کیلئے عراق بھجوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سعدی احمد کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل میں انکوائری اور مقدمات پہلے سے درج ہیں، ملزم پر کراچی سے ایران کے راستے شہریوں کو ملازمت کیلئے عراق بھیجنے کا الزام ہے۔ جعلساز گروہ شہریوں کو زیارت کے بہانے ایران لے جاتا ہے، جہاں عراق کے جعلی ویزے فراہم کئے جاتے۔ ملزمان حافظ آباد اور پنجاب کے دیگر علاقوں کے شہریوں سے جعلسازی میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ایران میں شیخ انصاری نامی ایجنٹ عراق کے جعلی ویزے فراہم کرتا ہے، ملزم سعدی احمد ہفتے کی دوپہر حافظ آباد سے 35 افراد کو لے کر ٹرین سے کراچی پہنچا تھا۔ ایف آئی اے کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کرکے گرفتار کیا، جعلسازی کا شکار بیشتر افراد رفو چکر ہوگئے، پکڑے گئے 6 شہریوں کو گروہ سے لاتعلقی کی بناء پر رہا کر دیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 18 =