نومبر 24, 2024

افغان طالبان دہشت گرد جماعتوں کو قابو کریں۔ برطانوی ہائی کمشنر

سیاسیات-پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر مس جین میریٹ کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد جماعتوں کی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں برطانوی ہائی کمشنر مس جین میریٹ نے افغان طالبان سے دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا افغانستان کے مسئلے اور صورتحال پر اب بھی دنیا کی نظریں ہیں۔

ان کا کہنا تھا طالبان، حقانی گروپ، دوسری تنظیموں کو قابو کریں، افغانستان میں دہشتگردوں کو نہ روکا گیا تو یہ پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہوں گے۔

جین میریٹ کا کہنا تھا افغانستان کے آدھے حصے میں انسانی صورتحال اور خاص طور پر خواتین کو حقوق نہ دیے جانے پر تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا پاک فوج اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے کر پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے قیمت ادا کر رہی ہیں، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم ترین اتحادی اور فرنٹ لائن ملک ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا یوکرین کی تعمیر نو میں پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، یوکرین کی تعمیر نومیں پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیوں کے کردار کی حمایت کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − 7 =