اکتوبر 8, 2024

کرم میں امن کی بحالی کیلئے حکومت فوری طور پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ علامہ ساجد نقوی

سیاسیات- قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع کرم میں بڑھتی کشیدگی کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر فوری اقدامات کی جانب وفاقی و صوبائی حکومتوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر روز آنیوالی خبریں انتہائی تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ کربناک صورتحال کی تصویر پیش کررہی ہیں،امن کی بحالی میں مزید تاخیر کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع کرم کی صورتحال پر مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کے علاقوں پیواڑ، تری منگل،کنج علیزئی ،خارکلی و دیگر علاقوں میں کشیدگی بڑھنے اور انسانی جانوں کے ضیاع کی جو خبریں آرہی ہیں وہ انتہائی تکلیف دہ اور علاقے کی کربناک صورتحال پیش کر رہی ہیں اس کشیدگی کے سبب صوبائی دارالحکومت سے علاقے کا رابطہ منقطع ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ایسی صورتحال میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے اور امن کی بحالی کیلئے فوری طور پر سنجیدہ اقدامات اٹھانا چاہئیں ،راستوں کی بحالی سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ خطے سمیت پورا صوبہ محفوظ رہے اور منفی اثرات سے بچا جاسکے لہٰذا ہم بارہا ارباب اختیار کو متوجہ کررہے ہیں وہ سنجیدگی سے اس معاملے پر توجہ کریں اور مزید کسی بڑے بحران سے بچانے کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائیں ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − seven =