دسمبر 26, 2024

کراچی کے تاجروں نے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کی تجویز دے دی

سیاسیات – وزیراعظم شہباز شریف کو تاجروں نے بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے بات چیت کی تجویز دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں کاروباری شخصیات سے خطاب کیا اور کہا کہ اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے کہ کس صوبے میں کس کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر پاکستان کے مفاد کےلیے اکٹھے ہوجائیں، ہم سب کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگلے 5سال کا تہیہ کرلیں کہ برآمدات کو دُگنا کریں گے، چیلنجوں کو سمجھیں کہ انہیں کس طرح حل کرنا ہے، پاکستان کا کھویا ہوا مقام کس طرح واپس لانا ہے۔

اس موقع پر تاجروں نے وزیراعظم کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے اور بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کی تجویز دے دی۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں وفاقی اور صوبائی کابینہ کے ارکان سے خطاب میں وفاقی اور صوبائی وزرا کو مل کر کام کرنے کی ہدایت دی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر ِاعظم شہباز شریف سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

صوبہ کے انتظامی امور، امن و امان، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + 13 =