دسمبر 26, 2024

سندھ حکومت کی درخواست مسترد، کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہی ہونگے

سیاسیات- الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر  میں چیف الیکش کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید بھی شریک تھے جب کہ کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

الیکشن کمیشن میں اہم مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں کل ہی کراچی، حیدرآباد اور دادو میں کل ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بھی کل ہی کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہےکہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کل کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جب کہ حساس اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات کے التوا کی درخواست کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − 7 =