دسمبر 27, 2024

سرکاری گوداموں میں موجود ایک لاکھ 30 ہزار ٹن سے زائد گندم خراب ہونے لگی

سیاسیات- سرکاری گوداموں میں موجود گزشتہ سال کی ایک لاکھ 30 ہزار ٹن سے زائد گندم خراب ہونے لگی۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گوداموں میں گزشتہ سال کی ایک لاکھ 30ہزارٹن سے زائدگندم پڑی ہے جواب خراب ہونے لگی ہے جب کہ  آٹا مل مالکان نے گزشتہ سال کی مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔

آٹا مل مالکان کا کہنا ہے کہ پرانی گندم کا فی من سرکاری ریٹ 4700 روپے ہے اور کوالٹی بھی ٹھیک نہیں ہے جبکہ نئی گندم کا فی من سرکاری ریٹ 3900 ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم کی نئی بمپر فصل آئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 3000 ہے جس کی کوالٹی بھی سرکاری گندم سے اچھی ہے۔

آٹامل مالکان کے مطابق رمضان میں آٹا مل مالکان نے اپنی گندم پیس کر حکومت کو سستا آٹا فراہم کیا، رمضان میں سستے آٹے کے 85 کروڑ روپے حکومت کی طرف واجب الادا ہیں۔

مل مالکان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت 8 لاکھ ٹن تک گندم برآمد کرنے اور سوجی، میدہ، فائن اور چوکر کی برآمد کی اجازت دے تو سرکاری گندم خرید سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × one =