جنوری 15, 2025

جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے لئے مضبوط امیدوار

سیاسیات-سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے۔

ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں کہ ان کا نام نگراں وزیراعظم کے لیے منظور کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔ وہ اس وقت نگراں وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نگراں وزیراعظم کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں حتمی مشاورت کریں گے اور اپوزیشن کی جانب سے 3 نام شیئر کریں گے۔

واضح رہے کہ جلیل عباس جیلانی پاکستانی سفارت کار ہیں جو امریکہ میں پاکستانی سفیر رہے ہیں جب کہ اس سے پہلے وہ مارچ 2012ء سے دسمبر 2013ء تک سیکرٹری خارجہ کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + 18 =