دسمبر 29, 2024

الیکشن میں پیپلز پارٹی سے کسی صورت اتحاد نہیں ہوگا۔ فضل الرحمن

سیاسیات- جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور ن لیگ سے انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے البتہ پیپلزپارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نوے روز میں انتخابات کیلیے تیار ہیں، اگر الیکشن کمیشن اعلان کرتا ہے تو بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر انہوں نے الیکشن کی تاریخ دی تو بدنیتی ہوگی۔

فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابی اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور ن لیگ سے اتحاد ہوگا اور اُن سے رابطے بھی جاری ہیں تاہم پیپلزپارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ پرویز خٹک اور محمود خان ناقابل اعتبار ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 1 =