دسمبر 2, 2024

اعظم سواتی، حماد اظہر، مراد سعید سمیت 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ

سیاسیات- لاہور پولیس نے نو مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر سمیت 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرانے کے لیے نادرا کو خط لکھ دیا۔

لاہور پولیس نے اس حوالے سے چیئرمین نادرا کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 18 اشتہاری ملزمان نہ تو شاملِ تفتیش ہوئے اور نہ ہی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے، شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک کردیے جائیں، اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک ہونے کی صورت میں ملزمان نہ تو پراپرٹی کی خرید و فروخت کرسکیں گے اور نہ ہی ہوائی سفر کرسکیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 − 5 =