دسمبر 21, 2024

ارشد شریف قتل کیس میں وقار اور خرم وعدے سے مکر گئے

سیاسیات- کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف قتل کیس کے اہم کردار  وقار احمد اور خرم احمد تحقیقات میں مدد کے وعدے سے مُکر گئے۔

پاکستانی تفتیش کاروں نے باضابطہ خط لکھ کر دونوں بھائیوں کو تعاون کا کہا تھا،  وعدے کے باوجود دونوں نیروبی میں ریور سائیڈ ریزیڈنس کی سی سی ٹی وی دینے میں ناکام رہے۔

تفتیش کاروں نے ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ بھی مانگا تھا تاہم دونوں بھائیوں نے وہ بھی فراہم نہیں کیا۔ پاکستانی ٹیم نیروبی اور دبئی میں تفتیش مکمل کرکے وطن واپس پہنچ چکی ہے۔

تفتیش کاروں نے ایموڈمپ شوٹنگ سائٹ پر انسٹرکٹرز اور دیگر افراد کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں، ان افراد کےنام اور رابطے بھی مانگے گئےجنہوں نے ارشد شریف کو اسپانسر کرنے کو کہا تھا لیکن اس حوالے سے بھی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہ تھا کہ دونوں بھائیوں، وقار اور خرم نے کینیا کی پولیس کے ساتھ مل کر ارشد شریف کا قتل کیا اور پھر اسے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی، دونوں بھائی اپنے موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی بھی فراہم نہیں کر رہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + 1 =