دسمبر 22, 2024

اب آئی ایم ایف کے بغیر رہنا سیکھنا ہوگا۔ اسحق ڈار

سیاسیات-وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمیں اب آئی ایم ایف کے بغیر رہنا سیکھنا ہوگا۔

ایک بیان میں وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام جلد سائن ہو جائے گا اور بورڈ میٹنگ بھی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے کے لیے نہیں بنا ہے، پاکستان کا بیرونی قرضہ 4 ارب ڈالر کم ہوا ہے، ملک میں گراوٹ کو روک دیا اب اسے مکمل ریورس کرنا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018  تک معیشت میں 126 ارب ڈالر اضافہ ہوا اور  گزشتہ 5 سال میں صرف 26 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 30 جون تک غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر پر لانے کی کوشش ہے، پاکستان ترقی کرے گا، خسارے پر قابو پائیں گے، 8 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب ڈالر سے کم ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + 19 =