جون 22, 2024

آئیں نفرت کو امید سے بدل دیں، نواز شریف کی مودی کو وزیراعظم بننے پر تہہ دل سے مبارکباد

سیاسیات ـ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم مودی کو وزارت عظمی کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی ہے۔

نواز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ میں مودی جی کو تیسری بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، حالیہ انتخابات میں آپ کی پارٹی کی کامیابی آپ کی قیادت پر بھارتی عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیں نفرت کو امید سے بدلیں اور جنوبی ایشیا کے دو ارب لوگوں کی تقدیر بدلنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × one =