دسمبر 26, 2024

فلسطینی مظلوموں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان

سیاسیات- قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظلوموں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، گھروں، اسپتالوں، اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے بعد پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری کرکے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، افسوس اقوام متحدہ مذمتی بیانات اور ایام منانے تک ہی محدود رہا، بزرگ شہریوں، خواتین، بچوں کا بے دریغ قتل عام کیا گیا مگر عالمی دنیا کے حکمرانوں کیساتھ اقوام متحدہ جیسا ادارہ بھی ٹس سے مس نہ ہوا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ منظم اور سفاکانہ انداز میں نسل کشی کا سلسلہ استعماری و صیہونی جاری رکھے ہوئے ہیں، طاقتور ممالک کے حکمران نہ صرف تماشائی بلکہ استعماریت و صیہونیت کے پشت پناہ بنے ہوئے ہیں، ایسی صورتحال میں صرف عالمی ایام کو مختص کرنے کا مقصد گونگلوں سے مٹی جھاڑنے کے مترادف ہے، مظلوم فلسطینی عوام کا حق ہے کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ اور امت مسلمہ صحیح معنوں میں عملی طور پر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہو۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 2 =