ستمبر 14, 2024

غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی کا اعلان

سیاسیات-حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں معاہدے کی منظوری کے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے معاہدے کے تحت حماس 50 یرغمالیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 150 فلسطینیوں کو رہا کرے گا جن میں بڑی تعداد خواتین  اوربچوں کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کا عمل کل سے شروع ہوگا۔ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل مصر سے روزانہ 300 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت  اور ایندھن کی فراہمی کی اجازت دے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ  حماس کے 7 اکتوبر کو حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے معاہدے کو قبول کرنا ایک مشکل مگر درست فیصلہ ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × three =