جنوری 1, 2025

عدلیہ کے اختیارات سے متعلق اسرائیلی حکومت کا متنازع قانون کالعدم

سیاسیات- اسرائیلی سپریم کورٹ نے عدلیہ کے اختیارات سے متعلق حکومت کے متنازع قانون کو کالعدم قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کے 15 میں سے 8 ججوں نے متنازع قانون کے خلاف فیصلہ دیا جس میں  عدلیہ کے اختیارات سے متعلق حکومت کے متنازع قانون کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی مرضی کی مخالفت کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت نے عدلیہ کے چند اختیارات محدود کرنے کا قانون منظور کیا تھا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نے گزشتہ برس جولائی میں متنازع عدالتی اصلاحات ترمیمی بل منظور کیا تھا اور اسرائیلی حکومت کے متنازع قانون کے خلاف اسرائیل میں کئی ماہ احتجاج ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − two =