دسمبر 21, 2024

اسرائیل کو رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران

سیاسیات۔ ایران نے اسرائیلی حملے پر ردعمل میں کہا ہےکہ وہ کسی بھی ‘جارحیت’ کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اسرائیل نے آج 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج پر حملہ کیا تھا۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اس کے قریبی شہر کرج میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔

اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایران نے کہا ہےکہ اسرائیل کو متناسب ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کسی بھی ‘جارحیت’ کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاسداران انقلاب کا کوئی دفتر نشانہ نہیں بنا، تمام ہوائی اڈوں پر صورتحال معمول کے مطابق ہے ایران نے اگلے نوٹس تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی تھیں جو کہ اب بحال کر دی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 2 =