جون 6, 2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے تاریخی شہر بئرسبع کی مسجد کے صحن میں ایک کنسرٹ کے انعقاد کے لیے قابض ریاست کی اجازت کو "سخت ترین الفاظ میں” مسترد اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ "مقدسات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حماس نے کہاکہ اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مسجد مسلمانوں کا مقدس مقام اور عبادت کی جگہ ہے جہاں پر اسلامی شعائر کے مخالف کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ مسجد میں تقریب کے انعقاد کی قابض فوج کی اجازت "سنگین خلاف ورزی” اور "دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + 4 =