سیاسیات- قم المقدسہ میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی سے جامعہ روحانیت بلوچستان پاکستان شعبہ قم کی کابینہ کے وفد نے خصوصی ملاقات کی

جامعہ روحانیت کے صدر علامہ علی اصغر عرفانی نے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کو سر زمین علم و اجتھاد میں خوش آمدید کہتے ہوئے انکی والدہ مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کی

دوران ملاقات صدر جامعہ روحانیت بلوچستان نے اپنی کابینہ کے تعارف سمیت اپنی بھرپور فعالیت سے علامہ ناظر تقوی کو آگاہ کیا

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے جامعہ روحانیت بلوچستان کے اراکین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے قومی و ملکی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔








