سیاسیات۔ غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے صبح سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 116 ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں امداد کے منتظر 38 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی حملے میں نصیرات شہر کے پولیس ڈائریکٹر اہلِ خانہ کے 11 افراد سمیت شہید ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف قیدیوں کے اہلِ خانہ اور اسرائیلی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
تل ابیب میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی طرف احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت سے قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس سے فوری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ادھر فلسطین ایکشن پر پابندی کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کے دوران 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ فلسطین ایکشن پر پابندی کے خلاف لندن سمیت مانچسٹر، ایڈنبرا، برسٹل اور ٹروڈو میں بھی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ حکومت نے فلسطین ایکشن کو 2 ہفتے قبل دہشت گروپ قرار دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔