اپریل 19, 2025

اسلامی نظریاتی کونسل کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

سیاسیات۔ پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی منگل کو مسلمانوں سے ان تمام مصنوعات اور کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کا کہا ہے کہ جو کسی بھی طرح اسرائیل کو مالی فائدہ پہنچا رہی ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب نعیمی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بحیثیت مسلمان ہمارا دینی و ملى فریضہ بنتا ہے كہ ہم ان تمام مصنوعات اور كمپنیىوں كا معاشى بائىیكاٹ كریں جو كسى بھى طرح اسرائىل كو اپنى كمائى میں سے حصہ دے رہى ہىں یا ان كو كسى بھى طرح كا تعاون و امداد فراہم كر رہى ہىں۔‘

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ’اس معاشی بائیکاٹ میں اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ عام شہریوں كى جان و مال اور املاک كو نقصان پہنچانے سے مكمل اجتناب كیا جائے، کیونکہ ہمارا دین اس بات كى اجازت نہىں دیتا۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − seven =