سیاسیات- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کا اپنےایک بیان میں کہنا تھا کہ جموں کشمیر کے معروف اور جید عالم دین،حریت راہنما، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین،اتحاد بین المسلمین جموں کشمیر کے بانی/ چیئرمین حجۃ الاسلام و المسلمین جناب مولانامحمد عباس انصاری کے انتقال پر تمام لواحقین،حریت راہنماؤں ، آزادی کشمیر کے لئےجدوجہد کرنے والے مجاہدین کو تعزیت پیش کرتے ہیں ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مرحوم نے ساری زندگی آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کی ہے جو انتہائی لائق تحسین ہے ان شاءاللہ ان کی اور دیگر کشمیری مجاہدین کی کوششیں اور کاوشیں رنگ لائیں گی اور کشمیر انڈیا کے ظلم و بربریت سے نجات حاصل کرے گا-دعا گو ھیں اللہ تعالی مولانا انصاری مرحوم کو ان کی زحمات کا اجر عطا فرمائے اور ان کو مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے۔