نومبر 23, 2024

حزب اللہ کے حملے جاری، کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی

سیاسیات- لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر 120 راکٹس داغ دیے جس دوران کئی اسرائیلی فوجیوں کی ہلاک و زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز  نے  لبنان پر وحشیانہ حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 163 زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ امن مشن فورس اور لبنانی فوج کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے  بھی اسرائیل پر بھرپور جوابی حملے کیے اور 120 راکٹس داغ دیے، کئی اسرائیلی فوجیوں کی ہلاک و زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔۔

دوسری جانب  اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شاطی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کردیا  جس کے نتیجے میں  غزہ میں اسرائیلی مظالم کے باعث  مزید 62 افراد شہید ہوگئے،  حماس نے دنیا بھر سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف 3 روزہ احتجاج کی اپیل کی ہے۔

علاوہ ازیں برطرف سابق اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل کی فوج کو غزہ میں رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے، غزہ سے فوج نہ نکالی تو اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہوگی

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 5 =