نومبر 24, 2024

فیض حمید کا اصل جرم فوج کو اپنی ہوسِ اقتدار کی خاطر استعمال کرنا تھا، علامہ جواد نقوی

سیاسیات- تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے جنرل فیض حمید کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کا اصل جرم اپنے اختیارات کی حدود سے تجاوز کرنا نہیں تھا، کیونکہ یہ تو پہلے بھی ہوتا رہا ہے، ان کا اصل جرم فوج کو اپنی ہوسِ اقتدار کی خاطر استعمال کرنا تھا، جس کے ذریعے انہوں نے فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے کمزور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ سیاستدانوں کی ہوسِ اقتدار کا دروازہ کھل جائے گا، بلکہ اس سے بھارت اور دیگر پاکستان دشمن قوتوں کیلئے پاکستان پر قبضہ کرنے کا دروازہ کھل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید اور دیگر سیاستدانوں نے اپنے اقتدار کی ہوس کی خاطر آرمی چیف حافظ عاصم منیر کو کئی بار ناکام کرنے کی کوشش کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے آرمی چیف کی علماء کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں آرمی چیف نے اہم نکات کی طرف توجہ دلائی، جن میں دہشت گردوں کو خوارج قرار دینا اور ان کیخلاف سخت اقدامات کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات فوری طور پر کیے جائیں تاکہ ملک کے تمام خیانت کاروں کا راستہ روکا جا سکے اور قوم، ملک، اور اداروں کو اپنے اقتدار کی خاطر داؤ پر لگانے والوں کو سزا دی جا سکے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + four =