ستمبر 28, 2024

شہید ہنیہ کے مقدس خون کی برکت سے قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد مزید تیز تر ہوگی۔ علامہ عارف واحدی

سیاسیات- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزیراعظم مجاہد اسلام شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صیہونی ناجائز ریاست کی درندگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ ریاست کسی عالمی قانون کی پابند نہیں عالمی اداروں خاصکر اقوام متحدہ کو اس کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے علاوہ ازیں امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اس درندگی کے مقابلے میں سٹینڈ لینا ہو گا اسماعیل ہنیہ پر یہ حملہ درحقیقت امت پر حملہ ہے۔

علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کی کاروائیاں فلسطینیوں کی قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد کو روک سکتی ہیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے اس مقدس خون کے صدقے یہ جدوجہد ان شااللہ مزید تیز ہو گی انھوں نے امت مسلمہ،ملت فلسطین اور شہید کی فیملی اور انکے راہ حق کے ساتھیوں کو تعزیت پیش کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + 18 =